ایشیاکپ، پاکستان میں زیادہ میچز کیلیے اہم اقدام اٹھا لیا گیا

کراچی(پی این آئی) پاکستان نے ملک میں ایشیا کپ کے میچز بڑھانے کی آخری کوشش شروع کر دی۔ پی سی بی ایشیا کپ کے شیڈول میں تبدیلی کیلیے کوشاں ہے،حکام نے اے سی سی کے سامنے مؤقف اپنایا کہ سری لنکا میں مجوزہ 9میں سے 4 میچز کے دوران بارش کا امکان ہے،اس صورتحال سے بچنے کا طریقہ پاکستان میں 4 کی جگہ زیادہ میچز کا انعقاد ہوگا، بھارت کے سوا دیگر ٹیمیں تو یہیں ہوں گی لہذا لاجسٹک کے حوالے سے مسائل کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔نجی ٹی ایک ایکسپریس کے مطابق  پی سی بی ایک کے بجائے 2شہروں میں بھی مقابلوں کا خواہاں ہے،

اب تک صرف لاہور میں میچز کی بات چل رہی تھی لیکن اب ملتان بھی دوڑ بھی شامل ہو گیا ،اعلی حکام اسی شہر میں پاکستان و نیپال کے درمیان میچ سے ایونٹ کا آغاز کرنا چاہتے ہیں، ان کا خیال ہے کہ لاہور کے مقابلے میں ملتان میں زیادہ شائقین آئیں گے،اگر پاکستان میں میچز بڑھانے پر اتفاق ہوگیا تو گرین شرٹس کا بنگلہ دیش یا افغانستان میں سے کسی ایک کیخلاف مقابلہ بھی ہوم گراؤنڈ پر ہوگا۔

 

پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکا اشرف نے گزشتہ دنوں جنوبی افریقہ میں ایشیائی کرکٹ حکام کے ساتھ اس حوالے سے ابتدائی بات چیت کرلی۔ اس موقع پر مزید تبادلہ خیال دبئی میں اے سی سی میٹنگ میں کرنے پر اتفاق کیا گیا۔گزشتہ روز ذکا اشرف سمیت دیگر بورڈ حکام ڈربن سے دبئی روانہ ہو گئے تھے، ایشیا کپ کا شیڈول جمعے کو جاری کیا جانا تھا تاہم حالیہ پیش رفت کے سبب تاخیر ہو گئی اور اب میٹنگ کے بعد اعلان کیا جائے گا۔ پاکستانی حکام پرامید ہیں کہ انھیں مزید میچز کی میزبانی مل جائے گی،البتہ اگر ایسا نہ ہو سکا تو سابقہ پلان پر ہی عمل ہو گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں