پاکستان کو اللہ نے بہت سی نعمتوں سے نوازا ہے، ناامیدی کفر ہے، آرمی چیف جنرل عاصم منیر کھل کر سامنے آ گئے

اسلام آباد(آئی این پی)آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ مسلمانوں کے لیے ناامیدی کفر ہے، دنیا کی کوئی طاقت پاکستان کو ترقی کرنے سے نہیں روک سکتی، پیر کے روز اسلام آباد میں منعقدہ گرین پاکستان انیشیٹو سیمینارسے خطاب کرتے ہوئے پاک فوج کے سپہ سالار جنرل عاصم منیرنے کہا کہ ہم سب یہاں پاکستان کو ایک بار پھر سرسبز کرنے کے لیے جمع ہوئے ہیں،

پاکستان کو اللہ نے بہت سی نعمتوں سے نوازا ہے، ہم باصلاحیت قوم ہیں، ضرورت صرف اس امر کی ہے کہ ہم مل کر اس کی ترقی میں حصہ ڈالیں، پاکستان کی معاشی ترقی کے لیے بحیثیت ادارہ ہر ممکن تعاون کا یقین دلاتے ہیں، مکمل جانفشانی اور قلب و روح کے ساتھ ہر ممکن تعاون کا یقین دلاتے ہیں۔سربراہ پاک فوج نے کہا کہ اللہ کی رحمت سے مایوس نہ ہونا، اللہ کی رحمت سے صرف کافر مایوس ہوتے ہیں، مسلمانوں کے لیے دو ہی حالتیں ہیں، جب اس پر مصیبت آتی ہے تو وہ صبر کرتا ہے، جب خوشی ملتی ہے تو شکر ادا کرتا ہے، مسلمان کے لیے نا امیدی کفر ہے،جنرل عاصم منیر نے کہا کہ پاکستان نے ترقی کی منازل طے کرنی ہیں، دنیا کی کوئی طاقت پاکستان کو ترقی کرنے سے نہیں روک سکتی، ہمارے پاس ہر طرح کی صلاحیت موجود ہے جو پاکستان کوعروج پر لے جا سکتی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں