الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد سے کیوں معذرت کر لی؟

اسلام آباد(آئی این پی)الیکشن کمیشن نے کہا ہے پنجاب کے بلدیاتی انتخابات فوری نہیں ہو سکتے،پنجاب میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق اجلاس میں الیکشن کمیشن حکام نے اس بات پر اتفاق کیا کہ بلدیاتی انتخابات میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا استعمال بھی نہیں ہو سکتا، آئی ووٹنگ کی سہولت بھی فراہم نہیں کی جا سکتی،اجلاس میں اس بات پر بھی اتفاق ہوا کہ فوری الیکشن کے لیے پنجاب حکومت لوکل گورنمنٹ ایکٹ اور رولز میں ضروری ترمیم کرے،

الیکشن کمیشن کے اجلاس نے قرار دیا کہ پنجاب حکومت نے لوکل گورنمنٹ کے رولز میں ترمیم کر دی، رولز کے ساتھ لوکل گورنمنٹ ایکٹ میں ترمیم ضروری ہے، ترمیم کے لیے پنجاب حکومت کو خط لکھا جائے۔

close