اسلام آباد (پی این آئی) عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی آج اپنے خلاف مقدمات میں ضمانت کیلئے احتساب عدالت اور انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد میں پیش ہوں گے۔۔۔۔ دونوں عدالتوں میں حاضری کے بعد وہ القادر ٹرسٹ کرپشن کیس میں نیب آفس پیش ہوں گے جہاں انہیں مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ہوکر سوالوں کے جواب دینا ہوں گے۔۔۔۔ بتایا گیا ہے کہ سابق خاتون اول بشریٰ بی بی بھی اپنے شوہر عمران خان کے ساتھ نیب میں پیش ہوں گی۔….
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں