پیپلز پارٹی، ن لیگ اختلافات، وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اہم اجلاس آج ہو گا

اسلام آباد (پی این آئی) نئے مالی سال 2023-24 کے بجٹ پر حکومتی اتحاد کی دو بڑی جماعتوں پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن میں اختلافات کھل کر سامنے آئے کے بعد وزیر اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت اہم اجلاس آج ہو گا۔۔۔۔۔ بتایا گیا ہے کہ اجلاس میں وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور دونوں جماعتوں کے مالی امور سے متعلق وزراء اور ماہرین شریک ہوں گے۔۔۔۔ یہ بات اہم ہے کہ بلاول بھٹو نے گزشتہ روز سوات کے جلسے سے خطاب کے دوران وزیراعظم سے بجٹ میں وعدے پورے نہ کرنے کا شکوہ کرتے ہوئے خبردار کیا تھا کہ سندھ میں سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے پیسہ نہ ملا تو پیپلز پارٹی بجٹ منظور نہیں ہونے دے گی۔۔۔۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو کے اس مؤقف پر مسلم لیگ ن کے رہنما و وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا تھا کہ آپس میں نیا محاذ کھولنے سے پرہیز کرنا چاہیے، کابینہ میں بات کریں تا کہ معاملہ سلجھایا جا سکے۔۔۔۔

close