یونان کشتی حادثہ، واقعے میں 300 کے قریب پاکستانیوں کے جاں بحق ہونے کا خدشہ، صرف گجرات سے لاپتہ نوجوانوں کی تعداد 50 کے قریب ہے

لاہور(آئی این پی) یونان کشتی حادثے میں صرف گجرات سے لاپتا ہوئے نوجوانوں کی تعداد 50کے قریب پہنچ گئی جب کہ کوٹلی آزاد کشمیر اور پنجاب کے دیگر اضلاع کی تعداد علیحدہ ہے، خدشہ ہے واقعے میں 300کے قریب پاکستانی جاں بحق ہوئے،نجی ٹی وی کے مطابق یونان کشتی حادثے کے جاں بحق پاکستانیوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا جارہا ہے، اطلاعات ہیں کہ کشتی پر پانچ سو کے قریب افراد سوار تھے جن میں سے تین سو کے قریب پاکستانی تھی،

کشتی میں آزاد کشمیر کوٹلی سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع کے نوجوان سوار تھے، درجنوں افراد کوٹلی سے لاپتا ہیں اور اب گجرات سے بھی کشتی حادثے میں لاپتا ہوںے والے افراد کی تعداد 50تک پہنچ گئی ہے،گجرات کے تھانہ کنجاہ کی حدود کے رہائشی لاپتا نوجوان کی تعداد 14 ہے، گولیکی گائوں کے 6، قاسم آباد کے 3، ٹاہلی صاحب سمیت کوٹ قطب دین کے 5 نوجوان ہیں،کنجاہ کے لاپتا نوجوانوں میں عبداللہ، مخدوم ،عبداللہ آفتاب، حامد، اسامہ، داد شہزاد،عامر یوسف، حماد صدیق، خرم بٹ، ابوذر پرویز، شمشیر علی، سید عمران اور علی امتیاز شامل ہیں،تھانہ شاہین اور صدر گجرات کی حدود کے رہائشی نوجوانوں کی تعداد 5 ہے ان میں محلہ امین آباد کا پولیس ملازم علی رضا، رحمان علی، عثمان ظفر، علی سرور، عثمان اختر شامل ہیں،کھاریاں میں ایک ہی گائوں کے 11نوجوان لاپتا ہیں ان میں عمران حیات،علی حیدر، افضل حیات، منیر اسلام، قاسم طالب، شمریز احمد، آفتاب زاہد، میاں بوٹا، بابر پہلو، میاں عبدالجبار، عبد الغفار شامل ہیں،تھانہ رحمانیہ اور ککرالی کی حدود میں رہائشی لاپتا نوجوانوں کی تعداد 7ہے ان میں سمیع اللہ، اویس، علی حسن، حمزہ اختر، علی حمزہ، راجہ سلمان، عثمان شبیر شامل ہیں،سرائے عالمگیر کے رہائشی لاپتا نوجوانوں کی تعداد 10کے قریب ہے ان میں گائوں گوریاں کے 4، معصوم پور کے 4اور تہتال کے 2نوجوان لاپتہ ہیں،ان نوجوانوں کے نام شبیر احمد، شعیب بیگ، مرزا مبین، جواد اصغر، محمد علی، ذیشان الطاف، تجمل حسین،عدنان عارف، عرفان مہربان ہیں۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں