جہانگیر ترین سیاست میں ہلچل مچانے کو تیار، عون چوہدری نے بڑا اعلان کر دیا

اسلام آباد (پی این آئی) وزیراعظم کے معاون خصوصی عون چوہدری کا کہنا ہے کہ اگر ہمیں لوگوں کو منانے کے لیے ان کے گھر جانا پڑا تو جائیں گے۔

عون چوہدری نے کہا کہ جہانگیر ترین پی ٹی آئی کے اندر اپنے دوستوں سے رابطے میں ہیں، اگلے دو تین دنوں میں اچھی خبریں ملیں گی۔انہوں نے کہا کہ جہانگیر ترین، علیم خان اور پرانے دوستوں نے پارٹی کے لیے بہت محنت کی تھی لیکن ہمارے نوجوانوں کو غلط راہ پر ڈالا گیا۔عون چوہدری کا کہنا تھا کہ عامر کیانی عمران خان کا 25 سال سے دوست تھا، ان سے بھی ہمارا عزت احترام والا رشتہ ہے، اگر ہمیں لوگوں کو منانے کے لیے ان کے گھر بھی جانا پڑا تو جائیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں