عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما نے پاکستانیوں کو خبردار کر دیا

لندن (پی این آئی) عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے پاکستانی عوام کو خبردار کر دیا ہے ۔۔۔۔ برطانوی دارالحکومت لندن میں مقیم جمائما گولڈ اسمتھ نے ٹوئٹر پر لکھا ہے کہ میرے بچوں کے نام سے جعلی اکاؤنٹس بنائے گئے ہیں جوکہ ایک سیاسی ایجنڈے کے تحت جعل سازوں نے پاکستان سے بنائے ہیں۔۔۔۔ جمائما گولڈ اسمتھ نے لکھا کہ یہی وہ چیز ہے جس کا مجھے اس وقت ڈر تھا جب ایلون مسک نے ٹوئٹر اکاؤنٹس کی تصدیق کے لیے موجود بلیو ٹکس کو ہٹا دیا تھا۔۔۔۔

جمائما گولڈ اسمتھ نے سوال کرنے والی ٹوئٹر صارف سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ آپ کی اطلاع کے لیے بتا دوں کہ میرے بچے سوشل میڈیا پر نہیں ہیں اور نہ ہی ان کا سوشل میڈیا پر آنے کا کوئی ارادہ ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں