جی ایچ کیو پرحملہ 4خواتین سمیت 14افراد کی شناخت ہو گئی، تعلق کہاں سے ہے؟

راولپنڈی(آئی این پی)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی گرفتاری کے بعد جنرل ہیڈکوارٹر (جی ایچ کیو)راولپنڈی پر حملہ آور ہونے والوں کی تصاویر جاری کردی گئیں،9مئی کے روز عمران خان کی گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی کارکنان نے جی ایچ کیو گیٹ پر توڑ پھوڑ کی تھی جن کی تصاویر جاری کی گئی ہیں،ذرائع کے مطابق پرتشدد مظاہروں میں شامل 4خواتین سمیت 14افراد کی شناخت کر لی گئی ہے،

شناخت کیے گئے 9افراد کا تعلق راولپنڈی، 3کا اسلام آباد، ایک کا کراچی اور ایک کا چکوال سے ہے،ذرائع کا کہنا تھا کہ پرتشدد مظاہروں میں شامل 300سے زائد افراد کی شناخت کا عمل مکمل کرلیا گیا ہے ساتھ ہی حکومتی اور دفاعی املاک کو نقصان پہنچانے والوں کی گرفتاریوں کا عمل تیز کر دیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں