آرمی چیف کا 9مئی کے واقعہ کے ذمہ داروں کیخلاف بڑا اعلان

پشاور(پی این آئی)چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ 9 مئی کومشتعل افراد، اس پر اکسانے اور عمل کرنےوالوں کوانصاف کےکٹہرےمیں لائیں گے۔

 

 

 

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کور ہیڈ کوارٹرز پشاور کا دورہ کیا جہاں انہیں موجودہ سکیورٹی صورتحال اور انسداد دہشت گردی کی جاری کوششوں پربریفنگ دی گئی۔آرمی چیف نے کور کے افسران سے خطاب کیا اور کہا کہ ہم امن اور استحکام کی اپنی کوششیں جاری رکھیں گے، مسلح افواج اپنی تنصیبات کا تقدس اور سلامتی پامال کرنے کی مزید کوئی کوشش برداشت نہیں کرے گی۔ ان کا کہنا تھاکہ 9 مئی یوم سیاہ کی کارروائیوں کے تمام منصوبہ سازوں، مشتعل افراد، اس پراکسانے اور عمل کرنے والوں کوانصاف کے کٹہرے میں لائیں گے۔

 

 

جنرل عاصم منیر کا کہنا تھاکہ پاک افواج اپنی تنصیبات کو جلانے کی مزید کسی کوشش کوبرداشت نہیں کریں گی، دشمن عناصرکی جانب سےمسلح افواج کونشانہ بنانے کی مذموم کوشش کی جارہی ہے، عوام کے تعاون سےایسی مذموم کوششوں کوناکام بنایا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں