پی ٹی کی سیاسی حکمت عملی فائنل، عمران خان سے چوہدری پرویز الہیٰ کی ملاقات میں ایجنڈا طے کر لیا گیا

لاہور ( آئی این پی ) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے چوہدری پرویز الٰہی کی ملاقات ،ملکی سیاسی صورتحال سمیت تحریک انصاف کی سیاسی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پیرکو چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے چوہدری پرویز الٰہی نے ملاقات کی اورملکی سیاسی صورتحال سمیت تحریک انصاف کی سیاسی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں رہنماں کے درمیان یہ ملاقات تقریبا آدھے گھنٹے جاری رہی اس دوران پرویز الہی کے صاحبزادے چوہدری راسخ الہی بھی موجود تھے۔ ملاقات کے دوران پرویزالہی اور ان کے اہلِ خانہ سمیت پارٹی کارکنان اور ساتھیوں کے خلاف غیرقانونی انتقامی کارروائیوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں آئین کی بالادستی، چیف جسٹس سمیت معزز عدلیہ سے اظہارِ یکجہتی اورعمران خان کے اعلان کردہ جلسوں اور عوامی تحریک کے لیے تیاریوں پر اتفاق کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں