دنیا کی سب سے مہنگی آئس کریم کی قیمت جان کر آپ کا بھی ہوش اڑ جائے گا

اسلام آباد(پی این آئی)دنیا کی سب سے مہنگی آئس کریم کی قیمت جان کر آپ کا بھی ہوش اڑ جائے گا۔ جاپانی کے ایک روایتی آئسکریم ساز اس وقت دنیا کی سب سے مہنگی آئس کریم بنارہے ہیں جس کی قیمت 6700 امریکی ڈالر (19 لاکھ پاکستانی روپے) ہے۔نجی ٹی وی ایکسپریس کے مطابق گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے بھی اس کی تصدیق کی ہے۔ اس دکان کا نام ’بیاکویا سیلاٹو‘ ہے جس کی پروٹین سے بھرپور آئسکریم میں دنیا کے بہترین اجزا موجود ہیں۔

اس کا نرم مخملی احساس زبان پر محسوس کیا جاسکتا ہے۔ آئسکریم سفید ٹرفل (ایک قسم کا قیمتی مشروم)، اعلیٰ معیار کے دودھ، دو اقسام کےپنیر، انڈے کی زردی، ایک قسم کی جاپانی پیاز اور سونے کے ورق سےبنائی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں