پرویز الہٰی کا فرنٹ مین سہیل اصغر پولیس حراست سے فلمی انداز میں فرار

لاہور (پی این آئی) چوہدری پرویز الہٰی کے خلاف اینٹی کرپشن کے مقدمے میں گرفتار ان کا فرنٹ مین ملزم سہیل اصغر گوجرانوالہ میں تھانہ اینٹی کرپشن کی حراست سے انتہائی فلمی انداز میں فرار ہو گیا ہے۔۔۔۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ملزم سہیل اصغر جسمانی ریمانڈ پر اینٹی کرپشن پولیس کی حراست میں تھا۔۔۔۔۔ بتایا گیا ہے کہ ملزم کو طبیعت خراب ہونے پر ہسپتال منتقل کیا جا رہا تھا۔۔۔۔۔جنرل بس اسٹینڈ کے قریب ڈالے پر سوار نامعلوم ملزمان نے سرکاری گاڑی کو زبردستی روک لیا اور ملزم سہیل اصغر کو زبردستی چھڑا کر فرار ہو گئے۔۔۔۔۔

سہیل اصغر کے اینٹی کرپشن کی حراست سے فرار ہونے کا مقدمہ 7 نامعلوم مسلح افراد کے خلاف گوجرانوالہ کے تھانہ ماڈل ٹاؤن میں سرکل آفیسر اینٹی کرپشن کی مدعیت میں درج کر لیا گیا ہے۔۔۔۔۔اس حوالے سے درج کی گئی ایف آئی آر کے مطابق ملزم سہیل اصغر نے سینے میں درد کی شکایت کی، جس پر ملزم کو ہتھکڑی لگا کر سرکاری گاڑی میں سول ہسپتال منتقل کیا جا رہا تھا۔۔۔۔ایف آئی آر میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ جی ٹی روڈ پر مسلح ملزمان نے سرکاری گاڑی کو روک لیا جو سہیل اصغر کو ہتھکڑی سمیت زبردستی چھڑا کر ساتھ لے گئے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں