اسلام آباد (پی این آئی)ایک ساتھ الیکشن کی تاریخ پر اتفاق کیلئے حکومت اور پاکستان تحریک انصاف کو سپریم کورٹ کی دی گئی مہلت بدھ کو ختم ہوگئی ۔تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے ملک بھر میں انتخابات ایک ساتھ کرانیکی درخواستوں پر گزشتہ سماعت میں الیکشن کی تاریخ پر سیاسی اتفاق رائے کے لیے سیاسی جماعتوں کے قائدین کو مشاورت کا حکم دیا تھا۔19 اپریل کی سماعت میں سیاسی قائدین نے عدالت کا بتایا تھا کہ سینئر سیاسی قیادت عید الفطر کے باعث اپنے آبائی علاقوں کو
چلی گئی ہے، اب 26 اپریل کو سینیئر سیاسی قیادت میں اس حوالے سے مشاورت ہوگی جس کی رپورٹ 27 اپریل کو عدالت میں پیش کر دی جائیگی، اس پیش رفت کے بعد مزید سماعت 27 اپریل تک ملتوی کردی گئی۔سپریم کورٹ نے اپنے تحریری حکم نامے میں کہا کہ پنجاب اور خیبرپختونخوا میں الیکشن کیلئے حکومت 21 ارب روپے 27 اپریل تک الیکشن کمیشن کو فراہم کرے، حکومتی گرانٹ کے بل مسترد ہونے کا مطلب ہے کہ وزیر اعظم اور کابینہ ایوان میں اکثریت کھو بیٹھی ہے
جبکہ اٹارنی جنرل کا موقف ہے کہ ایسا نہیں اٹارنی جنرل سے فی الحال اتفاق کرتے ہوئے حکم نامے میں کہا گیاکہ دوسری صورت بھی حکومت کو سنگین آئینی مسائل کی طرف لے جاسکتی ہے، عدالتی حکم کی نا فرمانی کے بھی سنگیں نتائج برآمد ہو سکتے ہیں لہٰذا ضروری ہے کہ حکومت 27 اپریل تک 21 ارب روپے فراہم کرے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں