عید کی چھٹیوں میں عمران خان کو ہراساں کرنے کا معاملہ، عدالت نے درخواست پر حکم دے دیا

اسلام آباد (پی این آئی) عید کی چھٹیوں میں عمران خان کو ہراساں نہ کرنے کا حکم دے دیا گیا۔۔۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں عمران خان کی عید کے دوران گرفتاری روکنے اور کیسز کی تفصیلات فراہم کرنے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔۔۔۔چیف جسٹس عامر فاروق نے درخواست پر سماعت کی۔۔۔۔ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی جانب سے ایڈووکیٹ فیصل چوہدری عدالت میں پیش ہوئے۔۔۔۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق عدالت نے عمران خان کی درخواست پر حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔۔۔۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی درخواست عید کے بعد تک زیر التوا ہی رکھنے کی استدعا منظور کر لی۔۔۔۔عدالت نے وفاق، پولیس سے27 اپریل تک عمران خان کے خلاف کیسز کی تفصیل طلب کر لی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں