بابر اعظم نے ایک اور بڑا عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا

لاہور(پی این آئی)بابر اعظم کی جانب سے ریکارڈز کا سلسلہ جاری ہے ایک اور بڑا عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔نجی ٹی وی کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ایک اور سنگِ میل عبور کر لیا ہے۔ بابر اعظم ٹی 20 انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ سنچریاں بنانے والے دنیا کے واحد کپتان بن گئے ۔ لاہور قذافی سٹیڈیم میں ہونے والے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں نیوزی کے خلاف کھیلتے ہوئے بابراعظم اور محمد رضوان نے ایک اور عالمی اعزاز اپنے نام کر لیا ہے۔

رضوان اور بابر نے ایک اور 50 پلس پارٹنر شپ قائم کی،یہ بابراعظم اورمحمد رضوان کی مجموعی طور پر 19 ویں ففٹی پلس شراکت داری ہے جو ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ورلڈ ریکارڈ ہے۔واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں دوسری سب سے زیادہ 50 پلس شراکت داری کا اعزاز روہت شرما اور کے ایل راہول کے پاس ہے انہوں نے پندرہ بار پچاس رنز سے زائد شراکت قائم کی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں