پی ٹی آئی خاتون رہنما کو گرفتار کرنے کی کوشش کامیاب نہ ہو سکی

لاہور (آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف پنجاب کی صدر ڈاکٹر یاسمین راشد کو گرفتار کرنے کے لیے پولیس ان کے کلینک پہنچ گئی ہے۔ جمعرات کو نجی ٹی وی کے مطابق ترجمان پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ پولیس یاسمین راشد کو گرفتار کرنے کلینک پہنچی ہے جبکہ یاسمین راشد اپنے کلینک کے سامنے گاڑی میں موجود ہیں۔ پولیس نے یاسمین راشد کی گاڑی کو بیچ سڑک پر روک رکھا ہے اور انہیں حراست میں لینے کی کوشش کی جارہی ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ پولیس اہلکاروں اور یاسمین راشد کے درمیان تکرار بھی ہوئی ہے۔یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ شادمان انڈر پاس پر پولیس نے بیریئر لگا کر میری گاڑی کو روک رکھا ہے پولیس مجھے حراست میں لینے لگی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس وقت گاڑی بند کرکے اندر موجود ہیں مجھے نہیں بتایا جارہا ہے کہ کس کیس میں گرفتار کرنے آئے ہیں۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ پولیس علی بلال کے کیس میں باقاعدہ ضمانت لے چکی ہوں لیکن انہوں نے تماشا بنایا ہوا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close