دو صوبوں کی پولیس آمنے سامنے، پنجاب پولیس اہلکار بھاگ نکلے

لاہور (پی این آئی) سابق وزیراعظم عمران خان کی گرفتاری کے لیے پولیس آپریشن میں پنجاب اور گلگت بلتستان کی پولیس آمنے سامنے آ گئیں۔۔۔۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز پولیس کی بھاری نفری آپریشن کرتے ہوئے زمان پارک کے گیٹ تک جا پہنچی تھی لیکن جیسے ہی پولیس اہلکار عمران خان کی رہائش گاہ کے قریب پہنچے تو وہاں گلگت بلتستان پولیس کے گن مین اور اہلکار بھی موجود تھے جنہوں نے پنجاب پولیس پر گنیں تان لیں جس کے باعث پولیس کو زمان پارک سے باہر نکلنا پڑا،

پولیس اہلکار اپنی جان بچانے کے لیے وہاں سے بھاگ نکلے۔۔۔۔۔ رپورٹس کے مطابق دو صوبوں کی پولیس کے آمنے سامنے آنے کی صورتحال کے بعد رینجرز کع طلب کیا گیا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں