پی ٹی آئی ریلی، ہنگامہ آرائی، تشدد کے واقعات کا مقدمہ کس کے خلاف درج کر لیا گیا؟

لاہور (پی این آئی) پی ٹی آئی کی ریلی میں گزشتہ روز کی ہنگامہ آرائی اور پرتشدد واقعات پر لاہور پولیس نے پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان پر مقدمہ درج کر لیا ہے۔ سابق وزیراعظم عمران خان پر یہ مقدمہ ڈی ایس پی رائیونڈ کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ عمران خان کے خلاف درج کی گئی ایف آئی آر کے متن کے مطابق مسلح افراد سمیت تین، چار سو افراد پر مشتمل جتھے نے ہنگامہ آرائی کی، جتھے میں شریک افراد قومی سلامتی کے اداروں کو دھمکیاں دے رہے تھے،

پی ٹی آئی کارکن عمران خان، حسان نیازی، فرخ حبیب، فواد چوہدری، حماد اظہر، محمود الرشید اور اعجاز چوہدری کےکہنے پر اداروں کو دھمکیاں دیتے رہے۔ ایف آئی آر کے متن کے مطابق پی ٹی آئی کے مشتعل افراد نے پولیس پر پتھراؤ کیا اور ڈنڈے برسائے جس میں 13 پولیس افسران اور اہلکار زخمی ہوئے، پی ٹی آئی کارکنوں کے پتھراؤ کی وجہ سے ان کے اپنے 6 کارکن بھی زخمی ہوئے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں