پنجاب میں الیکشن کس تاریخ کو ہونگے ؟ صدر مملکت نے منظوری دے دی

اسلام آباد(پی این آئی )صدر مملکت عارف علوی نے پنجاب کے انتخابات کے لیے 30 اپریل کی تاریخ کی منظوری دے دی۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن نے صدر مملکت کو پنجاب میں الیکشن کےلیے 30 اپریل سے 7 مئی تک کی تاریخیں تجویز کی تھیں۔صدر مملکت نے پنجاب میں الیکشن کے لیے الیکشن کمیشن کی جانب سے تجویز کردہ تاریخوں پر غور کے بعد 30 اپریل کی تاریخ کی منظوری دی ہے۔

الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کے حکم کی روشنی میں صدر مملکت اور گورنر کے پی کو مراسلہ جاری کیا تھا جس میں کے پی کے میں الیکشن کے لیے گورنر سے جواب مانگا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں