حکومت کا پیٹرول کی قیمتیں بڑھانے کا عندیہ

اسلام آباد(پی این آئی) وزیر مملکت برائے پٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ ملک میں غیر یقینی کی صورتحال برقرار رہی تو پٹرول مزید مہنگا ہوسکتا ہے ۔ مصدق ملک کاکہنا تھاکہ جس طرح کی صورتحال کا سامنا ہے اس میں ملک چلانا ہی بڑی بات ہے،غیر یقینی صورتحال بڑھتی رہی تو پیٹرول مہنگا ہو سکتا ہے۔

 

 

 

 

ان کا کہنا تھا کہ اسحاق ڈار کو موجودہ معاشی بحران کا ذمہ دار ٹھہرانا درست نہیں ہے ، اسحاق ڈار سے پہلے اور لوگوں کو بھی استعفیٰ دے کر گھر جانا چاہیے، جن لوگوں کے پاس ماضی میں اختیار تھا ان کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ روس سے شپنگ کے تمام معاملات طے کر لیے ہیں، پاکستان اور روس کی ٹیکنیکل ٹیمیں بات چیت کر رہی ہیں، مارچ کے بعد کسی بھی وقت پہلی شپنگ کیلئے روس کو آرڈر دے دیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں