بجلی صارفین پر اضافی سرچارج لگانے کی منظوری

اسلام آباد (پی این آئی) اقتصادی رابطہ کمیٹی نے بجلی صارفین پر اضافی سرچارج لگانے کی منظوری دے دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں بجلی مزید مہنگی کرتے ہوئے 2 روپے 23 پیسے سرچارج کی منظوری، سرچارج کی مدد سے صارفین سے اضافی 335 ارب روپے وصول کیے جائیں گے۔

 

 

 

اس سے قبل یوٹیلیٹی اسٹورز پر وزیراعظم پیکج کے تحت فروخت ہونے والے گھی کی قیمت میں 115 روپے فی کلو اضافہ کردیا گیا۔یوٹیلیٹی اسٹورز پر سبسڈی والےگھی کی قیمت 375 روپے سے بڑھا کر490 روپے کردی گئی۔وزیر اعظم پیکچ کے تحت گھی کی قیمت میں دو ماہ میں دوسری بار اضافہ کیا گیا ہے۔ اس سے قبل یکم جنوری2023 کوگھی کی قیمت میں فی کلو 75روپے اضافہ کیا گیا تھا۔ گھی دو مہینوں کے اندر مجوعی طورپر190 روپے مہنگا ہوا ہے۔رمضان ریلیف پیکج 2023 کے تحت رواں سال یوٹیلیٹی اسٹور پر 4 ارب 99 کروڑ 70لاکھ کا رمضان پیکج تجویز کیا گیا ہے۔رمضان پیکج کو ٹارگٹڈ اور ان ٹارگٹڈ سبسڈی میں تقسیم کرنے کی تجویز ہے۔ یوٹیلیٹی اسٹورز پر رمضان پیکج کے تحت انیس اشیاء پر سبسڈی دینے کی تجویز ہے، آٹے پر فی کلو 51 روپے 92 پیسے سبسڈی دینے کی تجویز ہے۔ دوسری جانب ڈالر کی اونچی اڑان دوبارہ شروع ہوگئی۔انٹربینک اوراوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا ہوا ہے۔

 

 

 

اوپن مارکیٹ میں آج ڈالر 7 روپے مہنگا ہوا۔جس کے بعد ڈالر 267 روپے سے بڑھ کر 274 روپے کا ہوگیا۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر ایک ڈالر 266.11 روپے کا ہے۔انٹر بینک میں ڈالر آج 4.61 روپے مہنگا ہوا۔ گذشتہ روز بھی انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا ہو ا، مرکزی بینک کے مطابق منگل کو1.58روپے کے اضافے سے ڈالر261.50 روپے کا ہو گیا جبکہ فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق منگل کو انٹر بینک میں ڈالر1.90 روپے اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر1.50روپے مہنگا ہو گیا جس کے بعد انٹر بینک میں ڈالر کی قدر260 روپے سے بڑھ کر261.90روپے ہو گئی اسی طرح اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر265 روپے سے بڑھ کر266.50 روپے پر جا پہنچی۔

close