ایک اور پیشی، عدالت نے 28 فروری کو طلب کر لیا

اسلام آباد (پی این آئی) بینکنگ کورٹ نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں ممنوعہ فنڈنگ کیس میں عمران خان کو 28 فروری کو پیش ہونے کا حکم دے دیا ہے۔عمران خان اور دیگر کے خلاف بینکنگ کورٹ میں فارن ایکسچینج ایکٹ کے تحت ممنوعہ فنڈنگ کیس کی سماعت ہوئی۔ اس موقع پر عمران خان کے وکیل نعیم پنجوتھہ بینکنگ کورٹ کی جج رخشندہ شاہین کی عدالت میں پیش ہوئے۔وکیل نعیم پنجوتھہ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے فیصلہ دیا ہے کہ عمران خان 28 فروری کو بینکنگ کورٹ میں پیش ہوں۔

عمران خان کی جانب سے اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کی کاپی بینکنگ کورٹ جمع کرا دی گئی۔جس کے بعد بینکنگ کورٹ نے کیس کی سماعت 28 فروری تک ملتوی کر دی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں