کراچی، لڑکا بن کر موٹر سائیکلیں چوری کرنے والی لڑکی گرفتار

کراچی (پی این آئی) اتحاد ٹاؤن کے علاقے سے پولیس نے موٹر سائیکلیں چوری کرنے والی لڑکی کو گرفتار کر لیا ہے جو لڑکوں کا روپ دھار کر واردات کرتی تھی۔ کراچی پولیس کا کہنا ہے کہ موٹر سائیکل چوری کرنے والی ملزمہ کی شناخت ثمرین عرف مشا ولد عاشق حسین کے نام سے ہوئی ہے۔ ثمرین عرف مشا لڑکوں کا روپ دھار کر مختلف علاقوں سے موٹر سائیکلیں چوری کر کے حب چوکی بلوچستان میں فروخت کرتی تھی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ملزمہ کے قبضے سے ڈیفنس، تھانہ درخشاں کی حدود سے چوری کی موٹر سائیکل ملی ہے۔ مزید تفتیش کے لیے ثمرین عرف مشا ولد عاشق حسین کو اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل کے حوالے کیا گیا ہے جہاں مزید تفتیش کی جائے گی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں