گاڑی مالکان ہوشیار، خطرے کی گھنٹی بج گئی

کراچی (پی این آئی) سندھ بھر میں گاڑیوں کی رجسٹریشن کرانے اور جعلی نمبر پلیٹ ہٹانے کے لیے ایک ہفتے کی مہلت دے دی گئی، مقررہ مدت کے بعد جو گاڑی مالک کے نام پر رجسٹرڈ نہیں یا اپلائیڈ فور رجسٹریشن ہو گی وہ ضبط کی جائے گی۔وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ سندھ میں اب کوئی گاڑی اوپن لیٹر یا رجسٹریشن کے بغیر نہیں چلے گی۔

حکومت نے کے پی او حملے کے بعد فیصلہ کیا ہے کسی شوروم سے کوئی بھی گاڑی بغیر رجسٹریشن کے بیچی گئی تو شوروم کے مالک کو گرفتار کیا جائے گا۔صوبائی وزیر نے کہا کہ وردی کے بغیر اسلحے کی نمائش پر بھی پابندی لگا دی گئی ہے۔جیل بھرو تحریک سے متعلق شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ سب سے پہلے صدر عارف علوی جیل جائیں، انہوں نے بڑے بڑے دہشت گردوں کی سزائیں معاف کی ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں