کرپشن کا الزام، ایف آئی اے نےسینئر پی ٹی آئی لیڈر کو طلب کر لیا

اسلام آباد(آئی این پی)وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے)نے سابق وزیر مملکت فرخ حبیب کو21 فروری کو طلب کر لیا۔ ایف آئی اے کی جانب سے بھیجے گئے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ فرخ حبیب پر کرپشن اور اختیارات کے ناجائز استعمال کا الزام ہے۔فرخ حبیب نے ایف آئی اے کی جانب سے ملنے والے نوٹس پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ پہلے فواد چوہدری کو اسلام آباد لے جانے سے روکنے پر ڈکیتی کا مقدمہ درج کیا گیا، اب ایف آئی اے کی جانب سے من گھڑت انکوائری کا نوٹس مل گیا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ شہباز شریف، رانا ثنا اللہ جتنی انتقامی کارروائیاں کرنی ہیں کر لو، عمران خان کے ساتھ ڈٹ کر کھڑے ہیں، حق و سچ کی آواز بلند کرتے رہیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں