پاکستان سے جدہ کی پرواز پالتو بلی کے باعث تاخیر کا شکار

ملتان(آئی این پی)ملتان سے جدہ جانے والی پرواز پالتو بلی کے باعث 15 منٹ کی تاخیر کا شکار ہوگئی۔ترجمان سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کے مطابق سعودی عرب سے آئی پالتو بلی کو اس کی مالکن واپس سعودیہ لے جانا چاہتی تھی۔رحیم یار خان کی رہائشی خاتون اور اس کا بیٹا بلی کو سعودی عرب سے پاکستان لائے تھے۔خاتون پی کے 739 کی پرواز کے ذریعے پالتو بلی کو ملتان سے جدہ لے جانا چاہتی تھی۔

سی اے اے حکام کی طرف سے ضروری دستاویزات کے باوجود سفر کی اجازت نہ ملنے پر خاتون اور بیٹے نے احتجاج کیا۔ترجمان سی اے اے کے مطابق سعودی عرب سے کسی بھی جانور کو لانے سے پہلے اندراج ضروری ہے۔ترجمان کے مطابق ویب سائٹ پر پالتو بلی کا اندراج نہیں کیا گیا تھا۔ترجمان سی اے اے کے مطابق آخری وقت تک پالتو بلی کا اندراج ویب سائٹ پر کرنے کی کوشش کی گئی، یہی وجہ ہے کہ جہاز کی روانگی میں 15 منٹ کی تاخیر ہوئی۔۔۔

close