مونس الٰہی کے کزن کو بھی غائب کر دیا گیا

لاہور (پی این آئی) مسلم لیگ ق کے مرکزی رہنما مونس الہٰی کاکہنا ہے کہ ان کے کزن کو اٹھا لیا گیا ہے۔ اپنے ایک ٹویٹ میں مونس الہٰی نے کہا ’ میرا کزن ضیغم گوندل آج گجرات سے منڈی بہاؤالدین جاتے ہوئے اُٹھا لیا گیا۔ وہ بھی غائب اور اس کی گاڑی بھی۔

پولیس، ایف آئی اے ، نیب سب نے لاعلمی کا اظہار کیا ہے۔‘خیال رہے کہ مونس الہٰی اور پرویز الہٰی کے قریبی لوگوں میں سے یہ ’غائب‘ ہونے والی دوسری شخصیت ہیں۔ اس سے پہلے سابق پرنسپل سیکریٹری محمد خان بھٹی کو بھی مبینہ طور پر سندھ کے علاقے مٹیاری سے اٹھایا گیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں