کوئی تھریٹ نہیں تھا، کراچی پولیس آفس پر حملے کے بعد وزیراعلی سندھ کا بڑا دعویٰ

کراچی(آئی این پی)کراچی پولیس آفس (کے پی او)میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن کے بعد وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے آفس کا دورہ کیا۔وزیر اعلی سندھ نے حملے کا نشانہ بننے والی عمارت کی منزلوں اور انتظامات کا جائزہ لیا، اس موقع پر انہیں بریفنگ بھی دی گئی۔وزیراعلی سندھ نے آپریشن میں حصہ لینے والے پولیس افسران اور اہلکاروں سے ملاقات بھی کی۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ پشاور دھماکے بعد ہم متحرک تھے، مگر کوئی تھریٹ نہیں تھا،

دیکھا جائے گا ہم سے کس مقام پر غلطی ہوئی ہے۔وزیراعلی سندھ نے مزید کہا کہ پہلے اطلاع تھی کہ 3 سے 5 دہشت گرد ہیں، پولیس کی جوابی کارروائی میں 3 دہشت گرد مارے گئے۔وزیراعظم کی پولیس ہیڈ آفس پر دہشت گرد حملے کی مذمت، وزیراعلی سے رپورٹ طلب ان کا کہنا تھا کہ ہمارے جوانوں نے جواں مردی سے دہشت گردوں کا مقابلہ کیا، 4 جوان شہید ہوئے اور کئی افراد زخمی ہوئے ہیں، شہدا کو شہید کوٹے کے تحت معاوضہ دیا جائے گا۔مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ دہشت گرد حملے سے پی ایس ایل کو کوئی نقصان نہیں پہنچے گا۔بعد ازاں وزیراعلی سندھ نے جناح اسپتال میں زخمیوں کی عیادت کی۔

close