سابق ڈی جی آئی ایس آئی جنرل ریٹائرڈ فیض حمید کے بھائی نائب تحصیلدار نجف حمید کو معطل کر دیا گیا

چکوال (پی این آئی) سابق ڈائریکٹر جنرل ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید کے بھائی اور چکوال میں تعینات نائب تحصیلدار چکوال نجف حمید کو معطل کر دیا گیا ہے۔ اس حوالے سے کمشنر آفس راولپنڈی کی جانب سے جاری حکم میں نجف حمید کو چارج فوری طور پر چھوڑ کر کمشنر آفس رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
تحریری حکم کے مطابق نائب تحصیلدار نجف حمید کو مس کنڈکٹ اور عوامی مفادات کے پیش نظر معطل کیا گیا۔

بتایا گیا ہے کہ نجف حمید کے علاوہ معطل کیے جانے والوں میں 4 گرد اور 8 پٹواری بھی شامل ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں