جاوید آفریدی نےپشاور زلمی پر جرمانے کو ’صدقہ‘ قرار دیدیا

اسلام آباد (پی این آئی) پی ایس ایل سیزن 8 کی فرنچائز پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے پی سی بی کی جانب سے لگائے گئے 10 فیصد میچ فیس جرمانے کو صدقہ قرار دے دیا۔نجی ٹی وی کے مطابق گزشتہ شب کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں ریفری علی نقوی نے پشاور زلمی پر مقررہ ٹائم فریم سے ایک اوور کم ہونے کی وجہ سے سلو اوور ریٹ جرمانہ کیا۔ اب جاوید آفریدی نے ٹوئٹر پر جاری ٹوئٹ میں لکھا کہ 10 فیصد میچ فیس صدقہ ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق پشاور زلمی اور لاہور قلندرز کے کھلاڑیوں پر میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ کیا گیا ہے کیونکہ دونوں فاتح ٹیموں نے ایک اوور مقرر وقت ختم ہونے کے بعد کرایا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں