دبئی (پی این آئی) دبئی میں تاریخ میں پہلی بار ایک فلیٹ 41 کروڑ 10 لاکھ درہم میں فروخت ہوا ہے، ریئل اسٹیٹ مارکیٹ کے مطابق یہ سودا دبئی کی ریئل سٹیٹ مارکیٹ کی تاریخ کا سب سے مہنگا ترین سودا ہے ۔ سعودی میڈیا رپورٹس کے مطابق الامارات الیوم کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ فلیٹ دبئی کے بولگری لائٹ ہاس ٹاور میں واقع ہے جسے جمیرا بے آئی لینڈ میں دبئی ہولڈنگ کے ماتحت مراس کمپنی نے تیار کرایا تھا۔
فلیٹ کا رقبہ 38970 مربع فٹ ہے اور یہ نو کمروں پر مشتمل ہے۔ فی مربع فٹ کی قیمت 10521 درہم بتائی گئی ہے۔ دبئی میں فروخت ہونے والے فلیٹس کے سودوں میں اسے سب سے بڑا سودا مانا جارہا ہے۔ جنوری میں 8 فلیٹ 656 ملین درہم میں فروخت ہوئے تھے۔ ان میں سے ایک فلیٹ 119ملین اور ایک اور فلیٹ 116 ملین درہم میں فروخت کیا گیا تھا۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں