شاہد آفریدی کی بیٹی کے نکاح میں وزیراعظم شہباز شریف کو خصوصی شرکت کی دعوت لیکن وزیراعظم کیوں نہیں جا سکے؟ خود ہی بتا دیا

اسلام آباد (پی این آئی ) وزیر اعظم شہباز شریف نے سابق کرکٹر شاہد آفریدی کی شادی میں شرکت نہ کرنے کی وجہ بتادی ۔ مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر شاہد آفریدی نے وزیر اعظم کی جانب سے موصول ہونے والا لیٹر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ میری بیٹی کے لیے دعاؤں کا پیغام بھیجنے پر وزیر اعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کرتا ہوں ،ہمیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں ۔ وزیر اعظم نے شاہد آفریدی کی جانب سے نکاح میں شرکت کا دعوت نامہ موصول ہونے کے باوجود تقریب میں شرکت نہ کرنے کی وجہ بتا تے ہوئے کہا کہ فرائض منصبی کی ادائیگی کے باعث نکاح میں شرکت نہ کر سکا ۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ مجھے تقریب میں شرکت نہ کرنے پر افسوس ہے ، اللہ آپ کی بیٹی اور داماد کو خوشیاں عطا فرمائے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں