محکمہ موسمیات نے گرج چمک کیساتھ بارشوں کی پیشنگوئی کر دی

اسلام آباد (پی این آئی) محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اتوار کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی ووسطی علاقوں میں سرد اور مطلع ابر آلود رہے گا ۔ اس دوران بالائی پنجاب ،خیبر پختونخوا ،گلگت بلتستان ، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور برفباری کا امکان ہے۔

پنجاب کے بیشتر بالائی اور وسطی اضلاع میں مطلع ابرآلود رہنے کے ساتھ رات میں خطہ ٔپوٹھوہار، سیالکوٹ،گجرات ،گوجرانوالہ،لاہور،سرگودھا اور میانوالی میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔ مری ، گلیات اور گردونواح میں موسم سرد اور مطلع ابرآلودرہے گا تاہم رات میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور برفباری کا امکان ہے.اسلام آباد میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے تاہم رات کے اوقات میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

close