قومی اسمبلی کی 33 خالی نشستوں پر ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری، عمران خان کتنے حلقوں سے امیدوار ہوں گے؟

اسلام آباد (پی این آئی) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی اسمبلی کے 33 حلقوں میں ضمنی انتخابات کے شیڈول کا اعلان کیا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے ارکان کے استعفوں کے بعد خالی ہونے والی 33 نشستوں میں کراچی، لاہور، اسلام آباد اور ملتان سمیت خیبرپختونخوا کے متعدد اضلاع کے حلقے شامل ہیں۔ اس حوالے سے الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ضمنی انتخابات کے شیڈول کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ ریٹرننگ افسران کی جانب سے پبلک نوٹس تین مارچ کو جاری ہو گا جب کہ الیکشن 16 مارچ کو منعقد کیا جائے گا۔

یہ بات اہم ہے کہ 17 جنوری کو ٹوئٹر پر جاری کردہ پیغام میں پی ٹی آئی کے رہنما فواد چوہدری نے بتایا تھا کہ تحریک انصاف تمام نشستوں پر الیکشن لڑے گی اور عمران خان ان 33 نشستوں پر تحریک انصاف کے امیدوار ہوں گے۔ اس سے قبل بھی ضمنی انتخابات میں عمران خان آٹھ نشستوں پر الیکشن لڑ چکے ہیں۔ انہوں نے سات نشستوں پر کامیابی حاصل کی تھی جب کہ کراچی کی ایک نشست پر انہیں شکست ہوئی تھی۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں