راولپنڈی(پی این آئی)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہاہے کہ سپیکرنے تھوک کے بھاو¿استعفے منظورکرکے نیاسیاسی بحران پیداکردیا ہے الیکشن کرواناہوگاچوروں کوبھگاناہوگا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں شیخ رشید احمد نے کہاکہ پنجاب کے نگران وزیراعلی کےلئے جوکھچڑی پکائی جارہی ہے اورچلمن کے پیچھے جوگھناؤناکھیل کھیلنے کی سازش ہورہی ہے ،سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہاکہ اس سے قوم آشناہے حالات اتنے گھمبیرہیں کہ اب سیاسی نہیں قومی سلامتی کامسئلہ پیداہوگیاہے،
ان کاکہناتھا کہ سپیکرنے تھوک کے بھاؤاستعفے منظورکرکے نیاسیاسی بحران پیداکردیا ہے الیکشن کرواناہوگاچوروں کوبھگاناہوگا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں