سونے کی فی تولہ قیمت میں ہوشربا اضافہ

کراچی (پی این آئی)ملک میں سونےکی فی تولہ قیمت میں 1200 روپے اضافہ ہوا ہے۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 1200 روپے اضافےکے بعد ملک میں سونےکی فی تولہ قیمت 1 لاکھ 87 ہزار 200 روپے ہوگئی ہے جبکہ10 گرام سونا 1029روپے اضافے سے ایک لاکھ 60 ہزار 494 روپےکا ہوگیا ہے۔عالمی بازار میں سونےکی فی اونس قیمت 2 ڈالر اضافے سے1927 ڈالر ہے۔

close