کینبرا (پی این آئی) آسٹریلیا کے صحافی پیٹر فورڈ نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق کپتان مائیکل کلارک گھریلو تشدد کا شکار ہوئے ہیں۔اس حوالے سے سامنے آنے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گرل فرینڈ جیڈ یاربرو نے مائیکل کلارک کو تھپڑ مارا۔ویڈیو میں مائیکل کلارک کو خاتون دوست کے ساتھ بحث کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔رپورٹس کے مطابق پارک میں ہونے والے جھگڑے میں مائیکل کلارک کی دوسری قریبی دوست اور دیگر افراد مداخلت بھی کرتے ہیں کہ
اسی دوران جیڈ یاربرو انہیں تھپڑ مار دیتی ہیں۔غیرملکی میڈیا کے مطابق کوئنزلینڈ پولیس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔اس جھگڑے سے متعلق آسٹریلوی رپورٹر کا کہنا ہے کہ مجھے لوگوں نے بتایا کہ معاملہ کچھ بھی ہو یہ جسمانی تشدد کا معاملہ ہے۔آسٹریلوی رپورٹر کا کہنا ہے کہ گھریلو تشدد کا معاملہ بڑا سنگین ہے اور پولیس اس معاملے کو سنجیدہ لے رہی ہے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق 10جنوری کو ہونے والے واقعے کے حوالے سے تاحال کسی کو چارج نہیں کیا گیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں