عمران خان کی گرفتاری سے بچنے کی کوششیں

پی ٹی آئی کے مزید 35 ارکان قومی اسمبلی کے استعفے منظور

اسلام آباد(پی این آئی)اسپیکر قومی اسمبلی نے تحریک انصاف کے مزید 35 ارکان قومی اسمبلی کے استعفے منظور کرلیے۔نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف نے پی ٹی آئی کے مزید 35 ارکان کے استعفے منظور کرکے الیکشن کمیشن کو بھجوا دیے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن اس پر آج ہی کارروائی کرے گا۔اسپیکر کی جانب سے جن 35 پی ٹی آئی ارکان قومی اسمبلی کے استعفے منظور کیے گئے ہیں،

ان میں ڈاکٹر حیدر علی خان، سلیم خان، صاحبزادہ صبغت اللہ ، عامر کیانی، امجد خان نیازی، سید فخر امام، مخدوم خسرو بختیار، عندلیب عباس، ملیکہ بخاری، محبوب شاہ، بشیر خان، جنید اکبر، شیر اکبر خان، علی خان جدون، عثمان ترکئی، مجاہد علی، ارباب عامر ایوب اور شیر علی ارباب شامل ہیں۔اسپیکر نے 31 جنرل اور 4 مخصوص نشستوں کے استعفے قبول کیے ہیں جب کہ یکم بعد دیگرے منظور ہونے والے مجموعی استعفوں کی تعداد 80 سے زائد ہو چکی ہے۔

ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی کا آج ہونے والا اجلاس پی ٹی آئی کے استعفوں کے باعث ہی ملتوی کیا گیا ہے۔ ایوان میں پی ٹی آئی منحرف ارکان کے علاوہ صرف 30 سے زائد ارکان ہی باقی بچے ہیں۔دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے مزید 35اراکین کے استعفوں پر کارروائی شروع کر دی۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے پی ٹی آئی اراکین کو آج ہی ڈی نوٹیفائی کردیا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں