برطانوی وزیر اعظم کو گاڑی میں سیٹ بیلٹ کھولنا مہنگا پڑ گیا، بات کہاں تک پہنچ گئی؟

لندن (پی این آئی) برطانیہ کے وزیراعظم رشی سونک نے چلتی کار میں سیٹ بیلٹ نہ پہننے پر معذرت کر لی ہے لیکن اس معاملے میں لنکا شائر پولیس مطمئن نظر نہیں آتی اور
ان کا کہنا ہے کہ وہ معاملے کا جائزہ لے رہے ہیں۔ اس حوالے سے برطانوی وزیراعظم کے ترجمان کا کہنا ہے کہ رشی سونک نے سوشل میڈیا کیلئے کلپ بنانے کی خاطر مختصر وقت کیلئے سیٹ بیلٹ کھولی تھی، انہیں غلطی کا مکمل احساس ہے اور وہ معذرت خواہ ہیں. وزیراعظم رشی سونک کا ماننا ہے کہ چلتی کار میں بیٹھے تمام افراد کو سیٹ بیلٹ باندھنی چاہیے۔

یہ بات اہم ہے کہ لنکا شائر پولیس کا موقف ہے وزیراعظم کے سیٹ بیلٹ نہ پہننے کے معاملے سے آگاہ ہیں اور اس کا جائزہ لے رہے ہیں۔ برطانوی میڈیا رپورٹ کے مطابق کار کے مسافر کو سیٹ بیلٹ ہونے کے باوجود نہ پہننے پر ایک سو پاؤنڈ تک جرمانہ ادا کرنا پڑتا ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں