اسلام آباد(پی این آئی) صدر پیوٹن نے پاکستان کو جنوبی ایشیا اور عالم اسلام میں روس کا اہم شراکت دار ملک قرار دیتے ہوئے دوطرفہ تعلقات کو مزید گہرا کرنے کے لیے روس کی بھرپور دلچسپی ظاہر کردی۔دوسری جانب پاکستان روس کے بین الحکومتی کمیشن کے اجلاس کے دوسرے روز مذاکرات میں دونوں ممالک نے مختلف شعبوں میں تعاون کے لیے ورکنگ گروپ بنانے پر اتفاق کر لیا جبکہ روس توانائی کے شعبہ میں پاکستان کے
ساتھ مل کر آگے بڑھنے کا خواہاں ہے، ورکنگ گروپس توانائی، تیل و گیس سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کے امور دیکھیں گے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں جاری مذاکرات میں روسی وفد کی قیادت بھی روس کے وزیر توانائی کر رہے ہیں، مذاکرات کے دوران کسٹم، صنعت، تعلیم سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں بھی تعاون پر غور کیا گیا، مواصلات ،پوسٹل سروس اور ریلوے کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پر بھی بات چیت ہوئی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں