پنجاب کے الیکشن میں کس کو ٹکٹ دیے جائیں گے؟ عمران خان نے بڑا فیصلہ کر لیا

لاہور(پی این آئی)پنجاب کے الیکشن میں ٹکٹوں کی تقسیم کے معاملے پرچیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے بڑا فیصلہ کیا ہے، پارٹی کے دیرینہ کارکنوں کو بھی آئندہ انتخابات میں ٹکٹس جاری کرنے کا عندیہ دیدیا۔پارٹی ذرائع کاکہناہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے انتخابات کیلئے کوآرڈنیٹر کو امیدواروں کی لسٹیں مرتب کرنے کی ہدایت کی ہے، عمران خان نے ہدایت کی ہے کہ آئندہ چند روز میں پارلیمانی بورڈ کو ناموں کی لسٹ فراہم کی جائے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے پنجاب کی9ڈویژن کے کوآرڈی نیٹرز کو حلقوں میں مہم سے متعلق بھی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ شارٹ لسٹ ناموں کیساتھ پارٹی وابستگی، آزادی مارچ میں کیا کردار ادا کیا؟ مکمل پروفائل بھیجی جائے، عمران خان نے کہاکہ پارٹی کے دیرینہ کارکنوں کو ٹکٹوں کیلئے ناموں کو شارٹ لسٹ کیا جائے ،عمران خان نے کہا ہے کہ پنجاب میں اچھے کردار کے حامل اور مضبوط امیدواروں کو میدان میں اتاریں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں