وفاقی حکومت کب تک قائم رہے گی؟ رانا ثنااللہ نے تاریخ دے دی

اسلام آباد(آئی این پی)وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ ہماری پارٹی میں مضبوط رائے تھی کہ ان کو اسمبلیاں توڑنے دیں، ایڈوائز آگئی ہے تو ڈاکو راج ختم ہوگیا، دونوں صوبائی اسمبلیوں کے الیکشن 90 دن میں ہونے چاہئیں، ہم دونوں صوبوں میں الیکشن لڑیں گے، وفاق 16 اگست تک قائم رہے گا۔رانا ثنا اللہ نے ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے دعوی کیا ہے کہ پرویز الہی نے آج ہمارے ایک سینئر رکن کو فون کیا اور کہا کہ تحریک عدم اعتماد لائیں تاکہ اسمبلی تحلیل نہ کروں، ہم اسمبلی توڑنے کے حق میں نہیں تھے، اسمبلی توڑنے کا عمل غیرآئینی اور غیرجمہوری ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ ایڈوائز آگئی ہے تو ڈاکو راج ختم ہوگیا، ہماری پارٹی میں مضبوط رائے تھی کہ ان کو اسمبلیاں توڑنے دیں، الزام تھا کہ ہم نے لوگوں کو پیسے دیئے، وہ الزام کہاں گیا؟، ہم کل کسی کو پیسے دیتے تو کسی کی جرات تھی وہ واپس جاتا، اسٹیبلشمنٹ نے سیاسی انجینئرنگ نہیں کی، عمران جھوٹ بول رہا تھا۔رانا ثنا اللہ نے کہا کہ گورنر پنجاب کو وزیراعلی کی ایڈوائز پر دستخط کرنے کی کیاضرورت ہے؟ اسمبلی خود 48 گھنٹے میں تحلیل ہوجائے گی، وفاق 16 اگست تک قائم رہے گا، دونوں صوبائی اسمبلیوں کے الیکشن 90 دن میں ہونے چاہئیں، ہم دونوں اسمبلیوں کے الیکشن لڑیں گے۔وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ ہم سندھ اور بلوچستان حکومت سے کیسے اسمبلی تحلیل کرنے کا کہہ سکتے ہیں، مدت پوری ہونے پر دونوں صوبائی اسمبلیوں کی تحلیل کیساتھ قومی اسمبلی کا بھی الیکشن ہوجائے گا، اگر یہ دو صوبوں میں الیکشن کروانا چاہتے ہیں تو کروالیں۔

close