خیبر پختونخوا اسمبلی توڑنے کے حوالے سے وزیر اعلیٰ محمود خان کا اہم اعلان

پشاور(آئی این پی) وزیراعلی خیبرپختونخوا محمودخان کا کہنا ہے کہ عمران خان کے حکم کا انتظار کر رہا ہوں، حکم ملتے ہی اسمبلی تحلیل کرنیکی ایڈوائس گورنر کو بھیج دوں گا۔

محمودخان نے ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کا سپاہی ہوں۔علاوہ ازیں وزیراعلی خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے اطلاعات بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ پنجاب کے بعد خیبر پختونخوا اسمبلی کی تحلیل کیلئے ہفتے کو سمری بھیجے جانے کی توقع ہے۔

close