پاکستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے، شدت کتنی ریکارڈ کی گئی؟

سوات(آئی این پی)خیبرپختونخوا میں سوات اور اسکے گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 4 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کا مرکز پاک افغانستان تاجکستان کا سرحدی علاقہ اور گہرائی 182 کلومیٹر تھی۔

زلزلے کے باعث لوگوں میں خوف پھیل گیا اور وہ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے ، زلزلے سے کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ۔

close