لاہور ( پی این آئی) نیوزی لینڈ کو ہوم گرانڈ پر پہلے ون ڈے میچ میں شکست دینے کے پاکستان آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈکپ سپر لیگ میں دوسری پوزیشن پر آگیا ۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر پوائنٹس ٹیبل جاری کیا ہے، جس میں بھارت 21میچوں میں 139پوائنٹس کے ساتھ پہلی جبکہ 19میچوں میں 130پوائنٹس کے ہمراہ پاکستان دوسری پوزیشن پر براجمان ہے۔اسی طرح 19میچوں میں 130پوائنٹس کے ساتھ نیوزی لینڈ تیسرے،
انگلینڈ 18 میچوں میں 125چوتھے، آسٹریلیا 18میچوں میں 120پانچویں، بنگلہ دیش 18میچوں میں 120چھٹے نمبر پر موجود ہے۔واضح رہے کہ آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈکپ 2023ء کی میزبانی بھارت کے سپرد ہے، جو تاریخ میں چوتھی بار ٹورنامنٹ کی میزبانی کرے گا۔آئی سی سی کی میگا ایونٹ کیلئے 10ٹیمیں مدمقابل آئیں گی جو رانڈ رابن مرحلے کے بعد ناک آٹ ہوگا۔جیتنے والی ٹیم کو ہر میچ میں دو پوائنٹس ملیں گے جبکہ بے نتیجہ ہونے کی صورت میں ایک ایک پوائنٹ دیا جائے گا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں