اسلام آباد( پی این آئی) وزیر خزانہ اسحاق ڈار ایگزیکٹو الائونس کٹوتی کے خلاف احتجاج کرنے والے افسران پر برس پڑے۔فنانس ڈویژن کے ڈی ایم جی اور او ایم جی گروپ کے افسران نے 50 فیصد ایگزیکٹوالائونس کی کٹوتی کے خلاف وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے سامنے احتجاج کیا۔افسران نے ایگزیکٹو الانس کو 150 فیصد ہی رکھنے کا مطالبہ کیا تاہم وفاقی وزیر احتجاج کرنے والے افسران پر برس پڑے۔اسحاق ڈار نے احتجاجی افسران سے گفتگو میں کہاکہ آپ نے جو کرنا ہے کریں، اضافی الانس نہیں دیا جاسکتا، 25 سال میں پہلی بار وزارت خزانہ کیافسران الانس کیلئے احتجاج کررہے ہیں، آپ کو اس پر شرم آنی چاہیے۔ان کا کہنا تھاکہ 150 فیصد الائونسں دینے کا غلط فیصلہ کیا گیا، آپ جاکر سیکرٹری فنانس سے بات کرلیں یہاں احتجاج مت کریں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں