اسلا م آباد(پی این آئی)سال نو میں ایک پاور پلانٹ میں بڑا دھماکا ہوگا جس سے زہریلے بادل بنیں گے، اوریہ بادل ۔۔،بابا وانگا کی تہلکہ خیز پیش گوئی سامنے آگئی۔
تفصیلات کے مطابق معروف خاتون نجومی آنجہانی بابا وانگا جن کا تعلق بلغاریہ سے تھا،انہوں نے گزشتہ سالوں کی طرح 2023 کے حوالے سے بھی مرنے سے قبل کچھ پیش گوئیاں کی تھیں جو درجہ ذیل ہیں ۔نجی ٹی وی کے مطابق
(1)بابا وانگا کے مطابق سال 2023 میں آنے والی نسل کو لیبارٹریز میں تیار کیا جائے گا یعنی یہ رجحان بڑھ جائے گا کہ لوگ اپنے بچوں کی پیدائش لیبارٹریز میں کروائیں گے۔اس کے علاوہ لوگ اپنے بچوں کی پیدائش سے قبل ان کے رنگ اور خصوصیات کا بھی انتخاب کرسکیں گے، ناصرف یہ بلکہ بابا وانگا نے یہ پیش گوئی بھی کی تھی کہ قدرتی پیدائش پر پابندی عائد کردی جائے گی۔
(2) آنجہانی نجومی کے مطابق 2023 میں زمینی مدار کے تبدیل ہونے کے واضح امکانات ہیں جس سے ماحولیاتی تبدیلی رونما ہوگی، گلوبل وارمنگ اس حد تک ہوگی کہ لوگوں کے لیے پریشان کن حالات پیدا ہوسکتے ہیں، ایسا 56 سال قبل ہوا تھا۔
(3) 2023 کے حوالے سے بابا وانگا کی جانب سے ماضی میں کی گئی پیش گوئیوں میں یہ بھی شامل ہے کہ زمین پر رہنے والے لوگ خلائی مخلوق کے حملے میں مارے جائیں گے، پیش گوئی کے مطابق یہ دنیا کے بڑے ملکوں میں ہوسکتا ہے۔
(4) سال نو میں ایک پاور پلانٹ میں بڑا دھماکا ہوگا جس سے زہریلے بادل بنیں گے، یہ بادل ایشیا پر اثرات مرتب کریں گے۔اس کے نتیجے میں بھارت سمیت کئی ممالک میں سنگین نوعیت کی بیماریاں پھیل جائیں گی۔
قبل ازیں گزشتہ سال 2022 سے متعلق بلغاریہ کے نامور مشہور نابینا نجومی بابا وانگا نے بہت سی خطرناک پیش گوئیاں کیں اور بتایا کہ 2022 میں کس چیز کی قلت ہوگی اور کونسا وائرس پھیلے گا۔واضح رہے کہ بابا وانگا نے یہ پیش گوئیاں اپنےمرنے سے قبل کی تھیں۔ جہاں دنیا پہلے سے ہی پانی کی کمی کے مسئلے سے دوچار ہے وہیں بابا وانگا کے مطابق 2022 میں دنیا کے کئی شہر پانی کی قلت کا شکار ہوں گے۔رپورٹس کے مطابق بابا وانگا کی یہ پیش گوئی بھی ایک حد تک سچ ثابت ہوئی کیونکہ پرتگال نے اپنے شہریوں سے کہا ہے کہ وہ اپنے پانی کے استعمال کو محدود کریں جبکہ اٹلی اس وقت 1950 کی دہائی کے بعد بدترین خشک سالی سے گزر رہا ہے۔بابا وانگا کی 2022 سے متعلق پیش گوئی کے مطابق آسٹریلیا اور ایشیائی ممالک کو سیلاب اور زلزلے کا سامنا ہوگا جس سے کئی زندگیاں ضائع ہوجائیں گی۔
ایسا لگتا ہے کہ یہ پیشی گوئی ایک حد تک سچ ثابت ہوگئی کیونکہ ان ممالک میں اس سال شدید بارشیں ہوئیں۔بنگلا دیش،بھارت کے شمال مشرقی حصے اور یہاں تک کہ تھائی لینڈ جیسے ممالک بھی بارشوں اور سیلاب سے متاثر ہوئے۔گزشتہ ماہ بھارت اور بنگلادیش میں سیلاب سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 90 سے تجاوز کرگئی تھی۔دوسری جانب آسٹریلیا میں رواں سال مارچ میں شدید بارشوں اور سیلاب سے تباہ کاریاں ہوئیں،کوئنزلینڈ اور نیوساؤتھ ویلز میں مختلف حادثات میں کم از کم 17 افراد ہلاک ہوئے۔بابا وانگا ایک حادثے میں نابینا ہوئی تھیںجن کے متعلق یہ کہا جاتا ہے کہ ان میں مستقبل دیکھنے کا ہنر قدرتی طور پر موجود تھا ان کی پیدائش 1911 میں ہوئی تھی جب کہ موت 1996 میں ہوئی۔یہ ناصرف جڑی بوٹیوں کی حکیم بلکہ مذہبی پیشوا بھی تھیں جنہوں نے سال 5079 تک کی پیش گوئیاں کی ہیں کیونکہ ان کا خیال تھا کہ اس کے بعد دنیا کا اختتام ہوجائے گا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں