بابراعظم نے حارث رئوف کے نکاح میں شرکت کیوں نہیں کی؟ اصل وجہ سامنے آگئی

کراچی (پی این آئی) خاتون اینکر آمنہ عیسانی نے انکشاف کیا ہے کہ میں نے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم سےسوال کیا کہ آپ نے ساتھی کرکٹر حارث رؤف کے نکاح میں شرکت کیوں نہیں کی تو انہوں نے دلچسپ جواب دیتے ہوئے کہا کہ تو پھر میچ نہ کھیلوں ؟۔

 

 

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر خاتون اینکر کا ایک انٹرویو کے دوران کا کلپ وائرل ہو رہا ہے جس میں وہ بابر اعظم سے کیئے گئے سوال کے بارے میں بتا رہی ہیں،واضح رہے کہ حار ث رؤف نے اپنی کلاس فیلو مزنا مسعود ملک سے 24 دسمبر کو نکاح کیا جس کی تصاویر اور ویڈیوز کئی روز تک سوشل میڈیا کی زینت بنی رہیں ، کرکٹر کے نکاح کی تقریب میں فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی سمیت سابق کپتان شاہد آفریدی نے بھی شرکت کی، تاہم مداح کپتان بابر اعظم کو ڈھونڈتے رہے، اس حوالے سے کئی صارفین نے ٹوئٹس بھی کی تھیں۔اب معروف ویب شو کرنے والی میزبان آمنہ عیسانی نے حال ہی میں بتایا کہ انہوں نے بابر اعظم سے یہی سوال پوچھا جس کا کپتان نے جواب دیا، انہوں نے کہا کہ ‘میں نے بابر سے پوچھا کہ آپ حارث کی شادی میں نہیں گئے، کیونکہ اس وقت تصاویر آرہی تھیں، جس پر بابر نے گھورتے ہوئے کہا کہ پھر میں میچ نا کھیلوں؟۔

 

 

 

میزبان نے ہنستے ہوئے کہا کہ میں ہنس پڑی اور میں نے کہا نہیں نہیں آپ میچ کھیلیں، انہوں نے نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں شاندار کارکردگی دکھائی ہے، یاد رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ کراچی میں 26 سے 30 دسمبر تک کھیلا گیا تھا جبکہ حارث رؤف کے نکاح کی تقریب 24 دسمبر کو اسلام آباد میں انجام پائی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں