اسلام آباد(پی این آئی)وفاقی حکومت نے اسلام آباد میں کل بلدیاتی انتخابات کرانے کا اسلام آباد ہائیکورٹ کا حکم چیلنج کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ایڈیشنل اٹارنی جنرل منوراقبال دوگل نےفیصلے کے خلاف انٹراکورٹ اپیل دائر کرنے کی تصدیق کردی۔
ایڈیشنل اٹارنی جنرل منور اقبال دوگل کا کہنا تھاکہ فیصلے کی مصدقہ نقل مل گئی، انٹراکورٹ اپیل کی تیاری کا کام جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ انٹراکورٹ اپیل پر آج ہی سماعت کی استدعا کی جائے گی۔خیال رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے ایک رکنی بینچ نے الیکشن کمیشن کو کل (31 دسمبر) کو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں شیڈول کے مطابق بلدیاتی انتخابات کرانے کا حکم دیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں